گجر قوم کی تاریخ
بسم اللہ الرحمن الرحیم گجر قوم کی تاریخ گجر حضرت نوح علیہ السلام کے بیٹے حضرت یافث بن نوح کی اولاد ہیں اور انکا بڑا ملک جزیرہ قادسیہ سے لیکر بلاد ترک ، روس ، بلغاریہ اور دربند دیوار ذی القرنین تک پھیلا ہوا تھا (آثار البلاد و اخبار العباد باب بلاد الخزر ج1ص584) انکے ساتھ ہی ھند کا ملک تھا جس کی رشتہ داری گجر بادشاہ ہی سے تھی ،( المعرفہ والتاریخ ج3ص304,305,صورۃ الارض بحر الخزر ج2ص393تا395) اور انکی اپنی زبان تھی ۔(معجم البلدان ج2ص 367, البلدان والجغرافیاوالرحلات ج1ص 584) اہل بلغاریہ کی زبان بھی گجروں کی زبان کی طرح کی تھی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اہل بلغاریہ کی زبان بھی گوجری ہی تھی ۔( المسالک والممالک للکرخی ؒ ص131،224) ہند میں اس قوم کو گجر ، گرجر گوجر پکارا جاتا ہے اور روم میں جوزاز، بحیرہ اوصاف میں گزر، برطانیہ میں گرجرا اور آرمینیا او...


Comments
Post a Comment