بھارت کی طرف سے فائرنگ کنٹرول لائن کی خلاف ورزی بھرپور جوابی کاروائی





راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فوج کی ورکنگ باؤنڈری پر ظفروال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 3شہری زخمی ہوگئے ‘پاک فوج کی منہ توڑ جوابی کارروائی کے نتیجے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق جمعرات کوبھارتی فوج کی جانب سے ظفر وال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 3 شہری زخمی ہوگئے۔پاک فوج نے کارروائی کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی پوسٹ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا جبکہ بھارتی پوسٹ مکمل تباہ

ہوگئی

Comments

Popular posts from this blog

گجر قوم کی تاریخ

بھیڑیا خونخوار جانور کے متعلق دلچسب معلومات