قصور
. قصور کی بے قصور
ھر صبح ایک دن نیا دن لاتی ھے مگر اھلِ پاکستان کی بعض مرتبہ کچھ صبحیں انتہائ کربناک ھوتی ھہیں
آج صبح سے جو کچھ قصور میں ھوا اھل قصور والوں کے ساتھ جس خبر نے سب سے زیادہ گردش کی وہ زینب کے بارے میں تھی سات سال عمر کی بچی کو جس طرح خون آشام بھیڑیوں نے زیادتی کے بعد قتل کیا جسِ جسِ نے سُنا یا پڑھا وہ ورطہ حیرت میں ڈوبتا چلا گیا
میرے جیسے والدین نے جب یہ سب دیکھا تو یہ سوچا کہ یہاں ظالم حکمران اور بے حس معاشرہ ھے آج زینب انکی بھینٹ چڑی کل کسی اور کا نمبر ھو گا کیونکہ یہاں قانون تگڑے لوگوں کے لیے گھر کی باندی ھے یہاں وکیل کیا جج کیا عدالت بھی خریدی جا سکتی ھے
مزید جو کچھ ذھن میں آیا کہ ابھی شہباز شریف قصور پہنچے گئے ڈی پی او کو معطل کریں گئے ایک جے آئ ٹی تشکیل دیں گئے دن ختم ھو جائے گا کل کا دن لوگوں کو یہ سب کچھ بھولا دے گا۔۔۔
اگر اسِ پر کچھ لوگوں نے احتجاج کیا تو گولی چلا کر ڈرا گئے اور قتل کر کے پیغام دیں گئے کہ غلام بن کر رھو عزت اسی میں ھے
پچھلے کافی عرصے سے قصور خبروں کی زینت بن رھا ھے پہلے تین سو بچوں اور بچیوں کے ساتھ زیادتی کی گئ باقاعدہ نون لیگ کے غنڈے اسِ میں ملوث تھے پھر وھاں جعلی پیروں کی بھرمار جن سب کی کوشش بنتِ حوا تک پہنچنا تھی
زینب سے پہلے 12 بچیوں کے ساتھ یہی حادثات ھو چکےھہیں
حمکران اپنے محلوں میں چین کی نیند سوتے رھے ریاست خوابِ خرگوش کے مزے لیتی رھے۔۔
ان تمام تر معاملات میں کہی نا کہی نون لیگ کے بندے ملوث رھے تو بھلا نون کے بندوں کے ساتھ کون کاروائ کرتا تو راوی چین ھی چین لکھتا رھا۔۔۔۔
اسی طرح کا کیس کچھ ماہ پہلے ڈیرا اسماعیل خان میں پیش آیا جہاں دن دیہاڑے بنتِ حوا کو کپڑوں کے بنا گھمایا گیا وھاں بھی سیاسی اثر و رسوخ والے لوگ تھےکچھ بھی نہ ھو سکا بھلا وھاں پی ٹی آئ اپنے لوگوں کے خلاف کیسے کروائ کرتی معاملات تقریباً ٹھپ دیے گئے اور عوام کو یہ باور کرایا گیا کہ غلام غلام ھوتے ھہیں چاھے وہ کہی کہ بھی ھو
کوئ بھی ایم این آے یا ایم پی اے ھو وہ اپنے علاقے کا تقریباً بادشاہ ھوتا ھے آس کا تعلق خواہ کسی بھی جماعت سے ھو
نون ھو پی ٹی آئ ھو یا پپلز پارٹی ھو یہ سب ایک ھی سکے کے دو رخ ھہیں اپنےاپنے علاقوں میں جو چاھا وھی کیا حتیٰ کہ انکے چمچے بھی دو یا چار کو پھڑکا دیں تو کوئ پوچھنے والا نہیں
ھماری پولیس ان ظالم لوگوں کی حفاظت کے لیے ھے ویسے بھی پنجاب پولیس کے لیے کوئ مشکل نہیں ھوتا قاتل کو پکڑنا یا کسی بے گناہ کو قاتل بنا دینا اگر کوئ صورت نہ بھی بنے تو کسی کو پھڑکا کر کہیں گئے کہ مجرم پولیس مقابلے میں مارا گیا بات ختم۔۔۔۔۔۔
بحثیت معاشرہ اسِ میں ھم بھی قصور وار ھہیں ھم اِدھر کے بھی نہیں ھہیں اُدھر کے بھی نہیں ھہیں
مغرب کو یاد کرتے کرتے مشرق کے بن سکے نہ مغرب کے بن سکے
سیکولر بننے کے چکر میں دین سے بھی گئے اور سیکولر بھی نہ بن سکے
ھر چڑتے ھوئے سورج کے پجاری بنے اور یہ بھول گئے کہ سورج کو غروب بھی ھونا ھوتا ھے
لولی لنگڑی ظالم جمہوریت کے چکر میں جسِ کو بھی منتخب کیا وھی خون کا پیاسا نکلا اب جس سے امید لگائ کہ اسکو بنائیں گئے وہ پچھلے کئ سالوں سے پیرنی سے مشورے لے رھا ھے۔۔۔۔
اپنی ریٹنگ کو فروغ دینے کے لیے میڈیا جو بے حیائ کا بھیانک کھیل کھیل رھا ھے اسکے ساتھ ساتھ اینڈرائیڈ موبائل فون جن پر بچوں نے اسکریں لاک یا فنگر لاک لگائے ھوئے ھوتے ھہیں آن موبائلوں کے اندر کیا کیا گند اور غلاظتیں بھری ھوئ ھوتی ھہیں انٹرنیٹ پر وی پی این کے ذریعے ھر ویب سائٹ تک انکی رسائ ھے کیا اسِ پر بھی ھم نے غور کیا اسکے بعد فلموں میں جو کچھ دیکھایا جاتا ھے کہ دنیا کا مقصد صرف جنسِ مخالف کا آصول ھے
یاد رکھنے والی کچھ باتیں ھوتی ھہیں کہ بچوں کا زھن آسی طرح لگا ھوتا ھے جو آن کے سامنے یا ماحول میں آنھیں نظر آ رھا ھوتا ھے
افسوس جب آگ لگتی ھے تو اسِ آگ لگنے پر بھی غور کرنا چاھئے۔۔۔۔۔۔۔
کیا کریں ھر دن ھمارے لیے ایک نیا واقعہ لیکر آتا ھے اسی کو یاد کرتے ھہیں اور پرانا ماضی کا حصہ بن جاتا ھے
اور رھی بات جمہوریت کی یہ ھمیں اتنا دباتی ھے کہ روٹی کے حصول کے علاوہ ھمارے پاس ٹائم ھی نہیں ھوتا اسِ نظام کو پتہ ھے اگر روٹی کے علاوہ انھوں نے کچھ سوچا تو وہ ھمارے خلاف ھی ھو گا
کاش ھمارا عدالتی نظام درست چل رھا ھوتا ادارے کام کر رھے ھوتے تو یہ سب کچھ نہ ھوتا
قدم قدم پر ھہیں قاتل
بڑا مشکل ھے جینا (چوھدری ارشد)
#justicforzanaib
#justicforpakistan

CASINO, CLUB HOLDINGS, BOSTON, CT (12/21)
ReplyDeleteThe Poker Room at Mohegan 남양주 출장샵 Sun 아산 출장샵 is located in 진주 출장안마 a bet365 5-acre forest filled with rock and mud. The property, 상주 출장샵 called Mohegan Sun, features 16