ھزارہ موٹروے افتتاحی تقریب
ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی نے کہا ہے کہ ہزارہ موٹر وے سے ہزارہ کی ترقی میں دن دگنی رات چگنی ترقی ہو گی ، 2018میں مسلم لیگ کارکردگی کی بنیاد پر عوام کے پاس جائے گی اور ہزارہ سمیت خیبر پختون خواہ کے عوام پہلے سے بڑھ کر میاں محمد نواز شریف کا ساتھ دیں گے اور مسلم لیگ ن خیبر پختون خواہ میاں نوا ز شریف کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑی ہے شاہ مقصود انٹر چینج آج سے ہزارہ کے عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہزارہ موٹر وے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے میاں محمد نواز شریف کے ویژن کو لے کر چلتے ہوئے موٹروے کے سلسلہ کو جاری و ساری رکھا اور آج ہزارہ کے عوام کو سفری سہولیات کا تحفہ دیا جس سے ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا اور عوام کو سفری سہولیات میسر ہوں گی 2گھنٹوں کا سفر 1گھنٹے میں طے کر کے اپنی منزل مقصد تک پہنچ جائے گی اور انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت اور تبدیلی کے دعویداروں کی جانب سے میاں محمد نواز شریف اور ہزارہ کے عوام سے دشمنی کی حد کر دی گئی تھی اورمنصوبوں کو روکنے کیلئے روڑے اٹکائے لیکن ان کی سازشیں ناکام رہی اور آج عوام موٹر وے کا افتتاح اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں ، تبدیلی کے دعویداروں نے عوام کو ورغلایا لیکن ان کی ایک نہیں چلی آج کا افتتاح مسلم لیگ ن کا ہزارہ کی عوام کی بہترین تحفہ ہے ، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے 4سالوں میں کوئی ایسا میگا پراجیکٹ عوام کو نہیں دیا جیسا مسلم لیگ ن نے دیا ، انہوں نے کہا کہ عمران خان اور دیگر شہباز شریف کو پہنچنے کی باتیں کر رہے ہیں وہ شہباز شریف تو کیا ان کی دھول کو بھی نہیں پہنچ سکتے ، شہباز شریف نے جتنے ترقیاتی کام 41ارب روپے میں کروائے تحریک انصاف کی صوبائی حکومت 78ارب سے زائد میں بھی نہیں کروا سکی اور میاں محمد نواز شریف کے چار سال پہلے شروع ہونے والے منصوبوں پر ان کو تنقید کا نشانہ بنانے والے آج 4 سالوں بعد وہ منصوبے شروع کرنے کے اعلانات کر رہے ہیں

Comments
Post a Comment