مدرسہ کی تصدیق گواہی ہے
مدرسہ کی تصدیق گواہی ہے
میرے پاس بہت سے لوگ مدرسوں کی تصدیق کرانے کے لئے آتے ہیں جس میں اس بات کی تصدیق کرنی ہوتی ہے کہ یہ مدرسہ قائم ہے، اس میں اتنی تعلیم ہوتی ہے اور اس تصدیق کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ تاکہ لوگوں کو اطمینان ہوجائے کہ واقعتا یہ مدرسہ قائم ہے اور امداد کا مستحق ہے، اوراب ان مدرسوں کی تصدیق لکھنے کو دل بھی چاہتا ہے لیکن میں نے والد ماجد حضرت مفتی محمد شفیع صاحب قدس اللہ سرہٗ کو دیکھا کہ جب کبھی ان کے پاس کوئی شخص مدرسہ کی تصدیق لکھوانے کے لئے آتا تھا تو آپ یہ عذر فرماتے ہوئے کہتے کہ بھائی! یہ ایک گواہی ہے، اور جب تک مجھے مدرسہ کے حالات کا علم نہ ہو اس وقت تک میں یہ تصدیق نامہ جاری نہیں کرسکتا، اس لئے کہ یہ جھوٹی گواہی ہوجائے گی، البتہ اگر کسی مدرسے کے بارے میں علم ہوتا تو جتنا علم ہوتا اتنا لکھ دیتے۔
(اصلاحی خطبات، جلد 3، صفحہ 150، مفتی تقی عثمانی، میمن اسلامک پبلشرز)


Comments
Post a Comment