ایبٹ آباد پولیس کا دبنگ ایکشن
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد سید اشفاق انور کی ہدایت پر ایس پی ہیڈکوارٹر سونیا شمعروز خان کی سربراہی میں سوزوکی / کیری گاڑیوں کے بغیر روٹ پرمٹ ، غیر ضروری ڈیکوریشن اور کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون۔
ایڈشنل ایس پی ایبٹ آباد سونیا شمعروز انسپکٹر ٹریفک کیڈٹ فاروق اور دیگر نفری کے ہمراہ فوارہ چوک ، مسلم آباد اور حویلیاں شہر میں بغیر روٹ پرمٹ کالے شیشے , پریشر ہارن , اور دیگر خلاف ورزیوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی کاروائی کے دوران 15 گاڑیوں کے روٹ پرمٹ نہ ہونے پر بند پولیس لائن کی گئیں جبکہ 15 گاڑیوں سے غیر ضروری ڈیکوریشن اور 20 گاڑیوں کو کالے شیشے لگانے پر ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی جبکہ 5 گاڑیوں سے پریشر ہارن ہٹائے گئے۔
ضلعی پولیس آفیسر ایبٹ آباد سید اشفاق انور نے سوزوکی / کیری ڈرائیوران و مالکان سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کے کاغذات قانون کے مطابق درست کریں اور غیر ضروری ڈیکوریشن ، کالے شیشے اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں سے اجتناب کریں .
ترجمان ایبٹ آباد پولیس



Comments
Post a Comment