Posts

Showing posts from 2018

Haripur Hazara

Image
ہری پور۔ نڑتوپہ پیر کے پاس آنے والا ایک شخص جان بحق ہو گیا آزاد کشمیر کا رہائشی دم کروانے نڑتوپہ آیا اور گاڑی کی ٹکر لگنے سے جان بحق ہو گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز غلام حسین ولد لساں سکنہ آزاد کشمیر اپنی فیملی کے ہمراہ نڑتوپہ دم کروانے آیا اور سڑک پر تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا کر جان بحق ہو گیا بظاہر تو یہ ایک عام سی خبر ہے اور ایسا ہوجانا کوئی حیرت کی بات نہیں یہ محض اتفاقیہ حادثہ بھی ہو سکتا ہے لیکن افسوسناک اور حیرت انگیز بات یہ ہے کہ ایسا اکثر ہوتا ہے کہ اس زیارت پر آنے والے ظاہرین دم سے پہلے دم کے دوران یا دم کے بعد کسی نہ کسی حادثے یا ہارٹ اٹیک کا شکار ہو کر مر جاتے ہیں ذرائع نے عوام کی آواز کے رابطہ کرنے پر بتایا کہ پیر (ف) کافی عرصہ سے یہاں پر دم درود اور علاج معالجہ میں مصروف ہے کوئی ڈگری نہ رکھنے کے باوجود وہ مبینہ طور پر جنات کی مدد سے لوگوں کی آنکھوں، گردے، پیٹ، پِتے اور دیگر اعضاء کا آپریشن کرتے ہیں مریض کو ایک کمرے میں لٹا دیا جاتا ہے اور جنات کی مبینہ مدد سے مریض کا آپریشن شروع کر دیا جاتا ہے آپریشن کے بعد مریض کو 21 دن کی احتیاطی تدابیر لکھ کر دی جاتی ہیں ذرائ...

یادگار

Image
مرحوم ایم پی اے میاں ولی الرحمان  اور ساتھ میں محترم میاں نوازشریف ‏‎1997کی ایک یادگار تصویر بالاکوٹ شوگراں کے مقام پر

گجر قوم کی تاریخ

بسم اللہ الرحمن الرحیم                                          گجر قوم کی تاریخ       گجر حضرت نوح علیہ السلام کے بیٹے حضرت یافث بن نوح کی اولاد ہیں اور انکا بڑا ملک جزیرہ قادسیہ سے لیکر بلاد ترک ، روس ، بلغاریہ اور دربند دیوار ذی القرنین تک پھیلا ہوا تھا (آثار البلاد و اخبار العباد باب بلاد الخزر ج1ص584)       انکے ساتھ ہی ھند کا ملک تھا جس کی رشتہ داری گجر بادشاہ ہی سے تھی ،( المعرفہ والتاریخ ج3ص304,305,صورۃ الارض بحر الخزر ج2ص393تا395)       اور انکی اپنی زبان تھی ۔(معجم البلدان ج2ص 367, البلدان والجغرافیاوالرحلات ج1ص 584)      اہل بلغاریہ کی زبان بھی گجروں کی زبان کی طرح کی تھی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اہل بلغاریہ کی زبان بھی گوجری ہی تھی ۔( المسالک والممالک  للکرخی ؒ ص131،224)     ہند میں اس قوم کو گجر ، گرجر گوجر پکارا جاتا ہے اور روم میں جوزاز، بحیرہ اوصاف میں گزر، برطانیہ میں گرجرا اور آرمینیا او...

مانسہرہ افسوس ناک خبر

Image
مانسہرہ. تهانہ پهلڑہ کی حدود میں ساتویں جماعت کے طالب علم حماد کو 5 ملزمان نے تشدد کے بعد ذبح کر دیا.  مانسہرہ.  والدہ کے مطابق حماد صبح 9 بجے جانوروں کے لیے چارہ لانے کے لیے کھیتوں میں گیا ہوا تھا.  دیر ہونے پر والدہ پتہ کرنے کے لیے کھیتوں میں پہنچی تو پانچ ملزمان اس کے لہت جگر پر تشدد کر رہے تھے.  شور شرابہ کرتے ہوئے مقتول کی والدہ تهانے پہنچی .پولیس کی جانب سے لیت و لعل کے باعث جب پولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان مقتول حماد کو قتل کر کے فرار ہوگئے تھے جس پر مقتول کے ورثاء نے نعش لے کر شاہراہ قراقرم پر پولیس کے خلاف دھرنا دیا.   مانسہرہ. مقتول حماد ولد رفیق کی والدہ خورشیدہ بی بی کی رپورٹ پر تهانہ پهلڑہ پولیس نے پانچ ملزمان دلدار خانویز. مسکین. خواج محمد.کالا محمد کے خلاف دعویداری کرتے ہوئے رپورٹ درج کر لہ. مانسہرہ . احتجاجی مظاہرین کو ایم پی اے حاجی ابرار تنولی نے ہر قسم کی یقین دہانی کروانے پر مظاہرین کو منتشر کیا.  مانسہرہ. نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی.  مانسہرہ.  پهلڑہ پولیس نے نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے ش...

مدد

ایک آٹھ سال کا بچہ مسجد کے ایک طرف کونے میں اپنی چھوٹی بہن کے ساتھ بیٹھا ہاتھ اٹھا کر اللہ پاک سے نہ جانے کیا مانگ رہا تھا؟ کپڑوں میں پیوند لگا تھا مگر نہایت صاف تھے اس کے ننھےننھے سے گال آنسوؤں سے بھیگ چکے تھے بہت سے لوگ اس کی طرف متوجہ تھے اور وہ بالکل بےخبر اللہ پاک سے باتوں میں لگا ھوا تھا جیسے ہی وہ اٹھا ایک اجنبی نے بڑھ کر اسکا ننھا سا ہاتھ پکڑا اور پوچھا اللہ پاک سے کیا مانگ رھے ھو؟ اس نے کہا کہ میرے ابو مر گۓ ھیں ان کےلئے جنت میری امی ہر وقت روتی رہتی ھے اس کے لئے صبر میری بہن ماں سے کپڑے مانگتی ھے اس کے لئے رقم اجنبی نے سوال کیا کیا آب سکول جاتے ھو؟ بچے نے کہا ہاں جاتا ھوں اجنبی نے پوچھا کس کلاس میں پڑھتے ھو؟ نہیں انکل پڑھنے نہیں جاتا ماں چنے بنا دیتی ھے وہ سکول کے بچوں کو فروخت کرتا ھوں بہت سارے بچے مجھ سے چنے خریدتے ھیں ہمارا یہی کام دھندا ھے بچے کا ایک ایک لفظ میری روح میں اتر رھا تھا تمہارا کوئ رشتہ دار اجنبی نہ چاہتے ھوۓ بھی بچے سے پوچھ بیٹھا؟ امی کہتی ھے غریب کا کوئ رشتہ دار نہیں ھوتا امی کبھی جھوٹ نہیں بولتی لیکن انکل جب ھم ...

خوبصورت بات

ﺍﯾﮏ ﺳﻨﺎﺭ ﮐﮯ ﺍﻧﺘﻘﺎﻝ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺍﺱ ﮐﺎ ﺧﺎﻧﺪﺍﻥ ﻣﺼﯿﺒﺖ ﻣﯿﮟ ﭘﮍ ﮔﯿﺎ.ﮐﮭﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﺑﮭﯽ ﻻﻟﮯ ﭘﮍ ﮔﺌﮯ. ﺍﯾﮏ ﺩﻥ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺑﯿﻮﯼ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﺑﯿﭩﮯ ﮐﻮ ﻧﯿﻠﻢ ﮐﺎ ﺍﯾﮏ ﮨﺎﺭﺩﮮ ﮐﺮ ﮐﮩﺎ 'ﺑﯿﭩﺎ، ﺍﺳﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﭼﭽﺎ ﮐﯽ ﺩﮐﺎﻥ ﭘﺮ ﻟﮯ ﺟﺎﺅ. ﮐﮩﻨﺎ ﯾﮧ ﺑﯿﭻ ﮐﺮ ﮐﭽﮫ ﭘﯿﺴﮯ ﺩﮮ ﺩﯾﮟ.بیٹا ﻭﮦ ﮨﺎﺭ ﻟﮯ ﮐﺮ ﭼﭽﺎ ﺟﯽ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﮔﯿﺎ. ﭼﭽﺎ ﻧﮯ ﮨﺎﺭ ﮐﻮ ﺍﭼﮭﯽ ﻃﺮﺡ ﺩﯾﮑﮫ ﺍﻭﺭ ﭘﺮﮐﮫ ﮐﺮ ﮐﮩﺎ بیٹا، ﻣﺎﮞ ﺳﮯ ﮐﮩﻨﺎ ﮐﮧ ﺍﺑﮭﯽ ﻣﺎﺭﮐﯿﭧ ﺑﮩﺖ ﻣﻨﺪﺍ ﮨﮯ.تھوڑا ﺭﮎ ﮐﺮ ﻓﺮﻭﺧﺖ ﮐﺮﻧﺎ ، ﺍﭼﮭﮯ ﺩﺍﻡ ﻣﻠﯿﮟ ﮔﮯ. ﺍﺳﮯ ﺗﮭﻮﮌﮮ ﺳﮯ ﺭﻭﭘﮯ ﺩﮮ ﮐﺮ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﺗﻢ ﮐﻞ ﺳﮯدﮐﺎﻥ ﭘﺮ ﺁﮐﺮ ﺑﯿﭩﮭﻨﺎ. اﮔﻠﮯ ﺩﻥ ﺳﮯ ﻭﮦ ﻟﮍﮐﺎ ﺭﻭﺯ ﻣﺮﮦ ﺩﮐﺎﻥ ﭘﺮ ﺟﺎﻧﮯ ﻟﮕﺎ ﺍﻭﺭ ﻭﮨﺎﮞ ﮨﯿﺮﻭﮞ ﻭ ﺟﻮﺍﮨﺮﺍﺕ ﮐﯽ ﭘﺮﮐﮫ ﮐﺎ ﮐﺎﻡ ﺳﯿﮑﮭﻨﮯ ﻟﮕﺎ. ﺍﯾﮏ ﺩﻥ ﻭﮦ ﺑﮍﺍ ﻣﺎﮨﺮ ﺑﻦ ﮔﯿﺎ. ﻟﻮﮒ ﺩﻭﺭ ﺩﻭﺭ ﺳﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﮨﯿﺮﮮ ﮐﯽ ﭘﺮﮐﮫ ﮐﺮﺍﻧﮯ ﺁﻧﮯ لگے ﺍﯾﮏ ﺩﻥ ﺍﺱ ﮐﮯ ﭼﭽﺎ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ، ﺑﯿﭩﺎ ﺍﭘﻨﯽ ﻣﺎﮞ ﺳﮯ ﻭﮦ ہاﺭ ﻟﮯ ﮐﺮ ﺁﻧﺎ ﺍﻭﺭ ﮐﮩﻨﺎ ﮐﮧ ﺍﺏ ﻣﺎﺭﮐﯿﭧ ﻣﯿﮟ ﺑﮩﺖ ﺗﯿﺰﯼ ہﮯ، اﺱ ﮐﮯ ﺍﭼﮭﮯ ﺩﺍﻡ ﻣﻞ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﮔﮯ. ﻣﺎﮞ ﺳﮯ ﮨﺎﺭ ﻟﮯ ﮐﺮ ﺍﺱ ﻧﮯ ﭘﺮﮐﮭﺎ ﺗﻮ ﭘﺎﯾﺎ ﮐﮧ ﻭﮦ ﺗﻮ جعلی ﮨﮯ. ﻭﮦ ﺍﺳﮯ ﮔﮭﺮ ﭘﺮ ﮨﯽ ﭼﮭﻮﮌ ﮐﺮ ﺩﮐﺎﻥ ﻟﻮﭦ ﺁﯾﺎ. ﭼﭽﺎ ﻧﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ، ﮨﺎﺭ ﻧﮩﯿﮟ ﻻﺋﮯ؟ ﺍﺱ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ، ﻭﮦ ﺗﻮ ﺟﻌﻠﯽ ﺗﮭﺎ. ﺗﺐ ﭼﭽﺎ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﺟﺐ ﺗﻢ ﭘﮩﻠﯽ ﺑﺎﺭ ﮨﺎﺭ ﻟﮯ ﮐﺮ ﺁﺋﮯ ﺗﮭﮯ، اﺳﻮﻗﺖ ﺍﮔﺮ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺍﺳﮯ ﺟﻌﻠﯽ ﺑﺘﺎ ﺩﯾﺎ ﮨﻮﺗﺎ ﺗﻮ ﺗﻢ ﺳﻮﭼﺘﮯ ...

قصور

Image
.   قصور کی بے قصور ھر صبح ایک دن نیا دن لاتی ھے مگر اھلِ پاکستان کی بعض مرتبہ کچھ صبحیں انتہائ کربناک ھوتی ھہیں آج صبح سے جو کچھ قصور میں ھوا اھل قصور والوں کے ساتھ جس خبر نے سب سے زیادہ گردش کی وہ زینب کے بارے میں تھی سات سال عمر کی بچی کو جس طرح خون آشام بھیڑیوں نے  زیادتی کے بعد قتل کیا جسِ جسِ نے سُنا یا پڑھا وہ ورطہ حیرت میں ڈوبتا چلا گیا میرے جیسے والدین نے جب یہ سب دیکھا تو یہ سوچا کہ یہاں ظالم حکمران اور بے حس معاشرہ ھے آج زینب انکی بھینٹ چڑی کل کسی اور کا نمبر ھو گا کیونکہ یہاں قانون تگڑے لوگوں کے لیے گھر کی باندی ھے یہاں وکیل کیا جج کیا عدالت بھی خریدی جا سکتی ھے  مزید جو کچھ ذھن میں آیا کہ ابھی شہباز شریف قصور پہنچے گئے ڈی پی او کو معطل کریں گئے ایک جے آئ ٹی تشکیل دیں گئے دن ختم ھو جائے گا کل کا دن لوگوں کو یہ سب کچھ بھولا دے گا۔۔۔ اگر اسِ پر کچھ لوگوں نے احتجاج کیا تو گولی چلا کر ڈرا گئے اور قتل کر کے پیغام دیں گئے کہ غلام بن کر رھو عزت اسی میں ھے  پچھلے کافی عرصے سے قصور خبروں کی زینت بن رھا ھے پہلے تین سو بچوں اور بچیوں کے ساتھ زیادت...

عجیب شخص

Image
عجیب شخص ہے۔۔۔مسلمان حکمرانوں اور مسلمانوں کو اخلاقی طور پہ کچل کے جا رہا ہے۔۔۔کردار دیکھیں تو حیرت ہوتی ہے۔۔۔استاد تھا تو محترم پیشے سے وابستہ رہا۔۔۔یونیورسٹی میں آئین پڑھانے والا قانون سکھانے والا فرد اور پھر دو مرتبہ صدر منتخب ہوا۔۔۔تو دنیا کے طاقتور ترین مُلک کا صدر بن گیا۔۔۔خُدا حافظ کہہ کر جا رہا ہے۔۔۔تو اُس کے اور اس کی بیوی کے ہاتھ خالی ہیں۔۔۔نہ کوئی سیکنڈل بنا نہ کہیں شوگر مل لگائی اور نہ سوئٹزر لینڈ کے بنکوں میں اکاؤنٹ کھولا اور نہ ہی پاناما سیکنڈل میں اربوں کی جائیداد کا کہیں کوئی نشان ملا۔۔۔نہ کسی غریب کی مدد کرتے ہوئے تصویر بنوائی۔۔۔نہ پروٹوکول کے دوران بچے مرے نہ چیک اپ کے وقت ہسپتال سیل ہوئی۔۔۔نہ تو بے روح، ہوائی، جذباتی، جھوٹے تیر چلائے۔۔۔نہ محل بنایا اور نہ اربوں کی جائیداد بنائی۔۔۔نہ پرمٹ لیئے نہ پرمٹ دیئے۔۔نہ خواب میں کبھی حضرت عیسی علیہ السلام نے کوئی بشارت دی اور نہ ایسا کبھی کوئی ذکر کیا۔۔عجیب شخص ہے میں اس شخص کو سلیوٹ کرتا ہوں۔۔۔

قصور ایک اور حوا کی بیٹی زیادتی کانشانہ

Image
افسوس صد افسوس۔۔  یہ سات سالہ زینب انصاری ہے۔۔ محمد امین انصاری صاحب کی لخت جگر۔۔۔ امین انصاری صاحب عمرے پر گئے ہوئے تھے۔۔ کہ چار درندے اس بچی کو اغوا کر کے لے گئے۔۔ گینگ ریپ کے بعد گلہ گھونٹ کر قتل کرکے لاش گندگی کے ڈھیر پر پھینک دی۔۔۔ وہ بھائی۔۔جنکی  بہنیں انکی آنکھوں کے سامنے ہنس رہی ہیں۔۔وہ باپ جنکی ننھی پریاں انکی گردن سے جھول رہی ہیں۔۔وہ سب اس زینب کو اپنی زینب سمجھیں۔۔اس دکھ کو محسوس کریں جو کلیجہ شکن ہے۔۔اس بچی کی چیخیں۔۔آہیں۔۔سسکیاں۔۔۔جو حلق میں ہی دفن کر دی گئیں۔۔ سوال ہیکہ اس کا جواب کون دے گا۔۔؟؟۔۔ بای ذنب قتلت۔۔؟؟۔۔ کس جرم میں قتل کیا گیا۔۔؟؟ ایسے لوگوں کے ہاتھ پاؤں کاٹ کر آنکھیں نکال کر گراونڈ میں تڑپ تڑپ کر مرنے کو چھوڑ دیا جانا چاہئے۔۔ اسی عبرت ناک سزا کے یہ لوگ حقدار ہیں۔۔ (۔۔اس طرز کے لوگوں کے لیے ایسی ہی سزا دور رسالت صلعم میں دی گئی تھی۔۔جب ڈاکہ ڈال کر سامان بھی لوٹا گیا اور قتل بھی کیا گیا تھا۔۔) یہ سب اس فحاشی و عریانی کے علمبرداروں کے سر گناہ ہے جو قوم کو روشن خیال۔۔بے حیا۔۔شہوت پرست درندوں کے روپ میں دیکھنا چاہتے ہیں۔۔ ...

افسوس ناک خبر

Image
افسوس ناک خبر "انا للہ وانا الیہ راجعون" ایبٹ آباد سابق خطیب ہزارہ حضرت مولانا شفیق الرحمان صاحب اللّہ کو پیارے ہو گئے۔۔انکی نماز جنازہ کل صبح 11 بجے کالج گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی۔۔اللہ پاک درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور ہم سب پہ بھی اپنا رحم اور کرم فرمائے۔۔آمین۔۔

اخلاص

اِخلاص کسے کہتے ہیں۔۔۔ جُنید بغدادی کہتے تھے کہ میں نے اِخلاص ایک حجام سے سِیکھا۔ایک میرے اُستاد نے کہا کہ تُمہارے بال بہت بڑھ گئے ہیں اب کٹوا کے آنا۔پیسے کوئی تھے نہیں پاس میں، حجام کی دُکان کے سامنے پہنچے تو وہ گاہک کے بال کاٹ رھا تھا۔اُنہوں نے عرض کی چاچا اللہ کے نام پہ بال  کاٹ دو گے۔یہ سنتے ہی حجام نے گاہک کوسائیڈ پر کیا اور کہنے لگا۔پیسوں کے لیے توروز کاٹتا ھوں۔اللہ کے لیے آج کوئی آیا ھے۔ اب انُکا سر چُوم کے کُرسی پہ بٹھایا روتے جاتے اور بال کاٹتے جاتے۔حضرت جنید بغدادی نے سوچا کہ زندگی میں جب کبھی پیسے ھوئے توان کو ضرور کچھ دوں گا۔ عرصہ گزر گیا یہ بڑے صوفی بزرگ بن گئے۔ ایک دن ملنے کے لیے گئے واقعہ یاد دلایا اور کچھ رقم پیش کی۔تو حجام کہنے لگا جُنید تو اتنا بڑاصوفی ھوگیا تجھےاتنا نہیں پتا چلا کہ جو کام اللہ کے لیے کیا جائے اس کا بدلہ مخلوق سے نہیں لیتے۔۔!

نماز

اگر تمہیں شراب پینی ہے تو پیو، کوئی اور نشہ کرتے ہو تو کرتے رہو، کسی برے کام سے میں تمہیں نہیں روکے گا۔ بس میری ایک بات مان لو، جب بھی مسجد میں اذان کی آواز گونجے تو نماز کے لیے دیر مت کرنا، چاہے کوئی اور نیکی کا کام نہ کرنا لیکن، پانچ وقت کی نماز ضرور پڑھنا ..." وہ آدمی یہ کہہ کے چلا گیا اور ہم سب ایک دوسرے کا منہ دیکھتے رہ گئے ... یہ کئی سال پہلے کی بات ہے جب لڑکپن تھا، جب اچھائی اور برائی میں فرق سمجھ میں نہیں آتا تھا۔ رات رات بھر گلیوں میں آوارہ گردی کرتے رہنا، بری صحبتوں کے برے آثار کردار پہ نمایاں تھے۔ کل کیا ہوگا، یہ سوچنا ضروری نہیں تھا، آج اور صرف آج کی باتیں، "زندگی کھل کے جیو" کے نعرے لگاتے ہم دوستوں کا ٹولہ ایک درزی کی دکان پہ دیر رات خوش گپیوں میں مشغول تھا۔ ہمارے قہقہوں کی آوازیں رات کی تاریکی میں بہت دور تک جارہی تھیں۔ اتنے میں ایک شخص ہمارے پاس آکے بیٹھ گیا۔ ہم میں سے کوئی اسے نہیں پہنچانتا تھا۔ اسکی شکل پہ نور تھا، یقیناً کوئی نیک انسان ہی تھا۔ اسے دیکھ کے جب ایک دوست شراب کی بوتلیں چھپانے لگا تو وہ آدمی بولا : " چھپا کیوں رہے ہو۔ میں تمہیں منع ...

ائر مارشل اصغر خان کی تدفین کردی گئی.

Image
ایبٹ آباد۔۔۔۔ ایئر مارشل اصغر خان کی تدفین آبائ قبرستان نواں شہر میں کر دی گئ پاک فضائیہ کے سات جہازوں نے سلامی دی پاک فضائیہ کے دستے نے تدفین کی رسومات ادا کی  ایئر مارشل اصغر خان کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائ قبر ستان نواں شہر میں سپرد خاک کر دیا گیا اسلام آباد سے ان کے جسد خاکی کو ہیلی کپٹر کے زریعے ایف ایف سنٹر لایا گیا جہاں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئ نماز جنازہ میں پاک آرمی سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی مرحوم کو آبائ قبرستان نواں شہر میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا  پاک فضائیہ کے سات جہازوں نے سلامی پیش کی  ان کی تدفین کے دوران   پاک فضائیہ سمیت ان کے خاندان کے افراد موجود تھے  ان کے سوگوران میں سے ایک بیٹا دو بیٹیاں اور بیوہ ایئر مارشل اصغر خان بھی موقع پر موجود تھی

خوبصورت باتیں

اسلامی باتیں گھر میں غربت آنے کے اسباب: 1 = غسل خانے میں پیشاب کرنا 2 = ٹوٹی ہوئی كنگھی سے كنگا ​​کرنا 3 = ٹوٹا هوا سامان استعمال کرنا 4 = گھر میں كوڑا کرکٹ رکھنا 5 = رشتےداروں سے بدسلوکی کرنا 6 = بائیں پیر سے پیجامہ پہننا 7 = مغرب سے عشاء کے درمیان سونا 8 = مہمان آنے پر ناراض ہونا 9 = آمدنی سے زیادہ خرچ کرنا 10 = دانت سے روٹی کاٹ کر کھانا 11 = چالیس دن سے زیادہ زیر ناف کے بال رکھنا 12 = دانت سے ناخن کاٹنا 13 = کھڑے کھڑے پیجامہ پہننا 14 = عورتوں کا کھڑے کھڑے بال باندھنا 15 = پھٹے ہوئے کپڑے جسم پر سینہ 16 = صبح سورج نکلنے تک سونا 17 = درخت کے نیچے پیشاب کرنا 18 = بیت الخلا میں باتیں کرنا 19 = الٹا سونا 20 = قبرستان میں هسنا 21 = پینے کا پانی رات میں کھلا رکھنا 22 = رات میں سوالی کو کچھ نہ دینا 23 = برے خیالات کرنا 24 = بغیر وضو کے قرآن مجید پڑھنا 25 = استنجا کرتے وقت باتیں کرنا 26 = ہاتھ دھوئے بغیر کھانا كھانا 27 = اپنی اولاد کو كوسنا 28 = دروازے پر بیٹھنا 29 = لہسن پیاز کے چھلکے جلانا 30 = فقیر سے روٹی یا پھر اور کوئی چیز ...

اسلامی تحریر

🕋 *بِسمِ اللّهِ الرَحَمَنِ الرَحِيم*🕌 ✨ *اسلام علیکم و رحمة الله و بركاته*✨ 🌴🌳🌳🌴 ✍ *جب ہر طرف سے مایوسی ہو اور انسان ایسی بند گلی میں کھڑا ہو جہاں سے نکلنے کا کوئی رستہ نہ ہو تو اپنے رب کے حضور صرف ایک سجدے سے روح کو جو سکون اور لطف ملے گا وہ کائنات کی کسی اور چیز میں نہیں۔ روح کا سکون صرف ایک سجدے کی دوری پر ہے۔*🌷 👌اپنے نقصان سے ہر گز غمزدہ نہ ہوا کریں کیونکہ اللہ تعالٰی آپ سے اس وقت تک کوئی چیز واپس نہیں لیتا جب تک اس سے بہتر آپ کو عطا نہ کرے۔"🎍🌸🎍 🌹💐🌺💐🌹 🌾 *اے اللہ رب العزت* 🌾 *اے اللہ غفورالرحیم* 🌾 *اے اللہ ذوالجلال* 💞 *اے اللہ ہم پر اپنی خاص رحمتیں نازل فرما اے اللہ ہمیں ہدایت دے جس کے بعد گمراہی نہ ہو اور اے اللہ ہم سے راضی ہو جا پھر کبھی ہم تیری ناراضگی کا سبب نہ بنیں اے اللہ ہمیں ایسی کامیابی عطا فرما اس کے بعد ناکامی ہم سے چھو کر نہ گزرے اور اے رب العالمین ہمیں ایسی عزت عطا فرما جس کے بعد کبھی ذلت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔"* 💫 🌹💐🌺💐🌹 ⚘ *آمیـــــــــــــــــن ثمہ آمیـــــــــــــــــن یا رب اللعالمیـــــــن*⚘

زبردست تحریر

( کل اور آج)           ذرا غور سے پڑهیں کل لوگ صبح نماز کیلئے اٹهتے تهے آج آفس💺 کیلئے کل لوگ صبح قران📖 پڑهتے تهے آج sms📱 کل لوگ دین کیلئے محنت کرتے تهے آج دولت💸 کیلئے کل لوگ عبادت میں مصروف رہتے تهے آج وٹس اپ📲 اور فیس بک💻 میں انسان لباس بدلتا ہے👗👚👔 رشتے بدلتا ہے دوست 👬بدلتا ہے پهر بهی پرشان رہتا ہے .... کیوں کیونکه وه خود کو نہیں بدلتا اگر ہم دن میں 5 وقت نماز ہڑهنے کی عادت بنا لیں صرف یه سوچ کر که کیا پته یه اذان ہم آخری بار سن رہے ہوں کیا پته ہمارا رب ہمیں آخری بار پکار رہا ہو بےشک الله تعالی اس وقت تک بندے کی توبه قبول کرتا رہتا ہے جب تک موت کی کیفیت طاری نہ ہو جائے اس میسج کو Delete کرنے سے پہلے کسی ایک کو ضرور بهیج دیں plz مگر کل نہیں آج- الله فرماتا ہے که جو لوگ میرے کام میں لگتے ہیں میں ان کے کام میں لگ جاتا  ہوں

حویلیاں نثارصفدرجدون کی وزیراعلی سے ملاقات

Image
سی ایم ہاؤس پشاور میں نثارصفدر جدون امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہPK47 کی وزیراعلی کےپی کے پرویز خٹک صاحب سے  لنگرہ ڈھمتوڑ باۓ پاس پر کام شروع کرنے کے حوالے سے خصوصی ملاقات کی اور ساتھ میں مرکزی جامع مسجد حویلیاں کیلئے سولر سسٹم کی منظوری بھی کروائی...

افسوس ناک خبر

Image
ابیٹ آباد ۔ ۔۔ 1970میں بھارت کو اس کی نانی یاد کرانے والے پاکستانی ہیرو ایئر مارشل اصغر خان96سال کی عمر میں  انتقال کر گےان کی تدفین آبائی قبرستان الیاسی مسجد نواں شہر میں کی جاۓ گی ..  رپورٹ سلیم تنولی

بھارت کی طرف سے فائرنگ کنٹرول لائن کی خلاف ورزی بھرپور جوابی کاروائی

Image
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فوج کی ورکنگ باؤنڈری پر ظفروال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 3شہری زخمی ہوگئے ‘پاک فوج کی منہ توڑ جوابی کارروائی کے نتیجے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق جمعرات کوبھارتی فوج کی جانب سے ظفر وال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 3 شہری زخمی ہوگئے۔پاک فوج نے کارروائی کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی پوسٹ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا جبکہ بھارتی پوسٹ مکمل تباہ ہوگئی

کالم

مجھے فخر ہے میں مسلمان ہوں مجھے ناز ہے میرے ملک میں یہ سب کچھ نہیں ہے. انجینر افتخار چودھری     میرے سامنے ریپ کے حوالے سے ٹاپ 10 ملکوں کی فہرست موجود ہے.. جس میں دسویں نمبر پر ملک ایتھوپیا ہے جہاں کی ساٹھ فیصد خواتین کو سیکسوئیل وائلنس کا سامنا کرنا پڑا اور ہر سترہ میں سے ایک خاتون ریپ کا شکار ہوئی.. یاد رہے کہ یہ کوئی مسلمان ملک نہیں بلکہ ایک عیسائی ملک ہے... ریپ کے حوالے سے ہی نوواں بڑا ملک سری لنکا ہے ... یہ بھی مسلم ملک نہیں... خواتین سے بدسلوکی اور بے حرمتی کے حوالے سے فہرست میں آٹھواں بڑا ملک کینیڈا ہے جہاں 2,516,918 ریپ کیسز دو ہزار ایک سے اب تک رجسٹرڈ ہوے ہیں اور مزے کی بات یہ کہ وہاں کے سرکاری محکموں کا یہ ماننا کہ یہ رجسٹرڈ کیسز ٹوٹل کا چھ فیصد بھی نہیں ... یاد رہے کینیڈا بھی مسلم ملک نہیں بلکہ ایک لبرل اور آزادی پسند ملک ہے... ساتواں نمبر فحاشی و عریانی جسے یار لوگ آزادی اور حقوق بھی کہتے ہیں میں سرفہرست ملک فرانس کا ہے ... کیا آپ جانتے ہیں کہ 1980 سے پہلے تک تو یہاں ریپ کوئی جرم سمجھ ہی نہیں جاتا تھا .. اس کے سدباب کا کوئی قانون سرے سے ہی موجود نہیں تھا .....

بالاکوٹ ٹریفک حادثہ..

Image
بالاکوٹ!!! انتہاہی افسوسناک خبر  بالاکوٹ ریں ملی کے مقام پر جیپ حادثہ میں 3 افراد موقع پر جان کی بازی ہار گے اور 5 شدید زخمی ہو گے ہیں  جنہیں ایبٹ آباد ہسپتال منتقل کر دیا ہے

ایبٹ آباد پولیس ان ایکشن

Image
ایبٹ آباد۔۔۔۔ڈی پی او ایبٹ آباد سید اشفاق انور کا سال 2018 میں منشیات فروشوں و دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا اعلان منشیات فروشوں کی ضمانتیں دینے والوں کو بھی بلدیاتی نمائندوں کی مدد سے  یونین کونسل میں بے نقاب کیا جائے گا جب کے منشیات فوشوں کو 3mpo کے تحت ڈی آئی خان جیل بیھجیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نےمیڈیا بریفنگ کے دوران کیا انہوں نے کہا کے ایبٹ آباد پولیس کی   2016۔ 2017  میں بہترین کارکردگی رئی،  ڈی پی او نے کہا 2017 کی کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ھوئے کہا 2017 میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائ کرتے ھوے 492 اشتیاری ملزمان  جن میں قتل اقدام قتل ڈکیتی راہزنی کی وارداتوں میں ملوث افراد کو گرفتار کیا گیا 328 عدالتی مفرور گرفتار کیے 541 کلو گرام چرس 25 کلو ہیروئن 4559بوتل شراب برآمد کی انہوں نے کہا کے نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کے دوران 30 کلاشنکوف 86 رائفل 545 بندوقیں 675 پستول 102641 کارتوس برآمد کیے ان کا کہنا تھا کے عوامی تعاون کے بغیر جرائم کا خاتمہ ممکن نہیں اس موقع پر ایڈیشنل ایس پی سونیا شمعروز بھی موجود تھی...

کالم جاوید چوہدری

Image
اللہ تعالیٰ کے سو احکامات جاوید چوہدری  اتوار 17 دسمبر 2017 یہ چند برس پرانی بات ہے‘ ایک امریکی نو مسلم نے قرآن مجید سے حقوق العباد سے متعلق اللہ تعالیٰ کے 100 احکامات جمع کیے‘ یہ احکامات پوری دنیا میں پھیلے مسلم اسکالرز کو بھجوائے اور پھر ان سے نہایت معصومانہ سا سوال کیا ’’ہم مسلمان اللہ تعالیٰ کے ان احکامات پر عمل کیوں نہیں کرتے‘‘ مسلم اسکالرز کے پاس اس معصومانہ سوال کا کوئی جواب نہیں تھا. مجھے چند دن قبل ایک دوست نے یہ احکامات ’’فارورڈ‘‘ کر دیے‘ میں نے پڑھے اور میں بڑی دیر تک اپنے آپ سے پوچھتا رہا ’’ہمارے رب نے ہمیں قرآن مجید کے ذریعے یہ احکامات دے رکھے ہیں‘ ہم میں سے کتنے لوگ ہیں جو اللہ تعالیٰ کے ان احکامات پر پورا اترتے ہیں‘‘ میں یہ احکامات سو نمبر کا پرچہ سمجھ کرترجمہ کر رہا ہوں اور میں یہ آپ کے سامنے رکھ رہا ہوں‘ آپ پہلے یہ پرچہ حل کریں‘ پھر خود اس کی مارکنگ کریں‘ پھر اپنے پاس یا فیل ہونے کا فیصلہ کریں اور آخر میں یہ سوچیں ہم قیامت کے دن کیا منہ لے کر اپنے رب کے سامنے پیش ہوں گے‘ آپ کا یہ جواب فیصلہ کرے گا ہم کتنے مسلمان ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا 1. گفتگو کے دو...

بدگمانی

Image
بدگمانی ایک بھائی کہتے ہیں کہ جب میں نے ایک کمپنی میں ملازمت کی تو وہاں کم و بیش سب ہی خوش مزاج لوگ تھے۔ مگر ایک نوجوان ایسا بھی تھا جو اکثر میری بات کا جواب نہیں دیتا، میں اسے آواز دیتا تو بعض اوقات وہ میری طرف دیکھنا بھی گوارا نہ کرتا اور کبھی میں مذاق کرتا تو مسکراتا تک نہیں۔ میرے دل میں یہ بات آگئی کہ کیسا بدمزاج آدمی ہے ، شائد اپنی اونچی پوسٹ پر نازاں ہے۔ یہاں تک کہ ایک سال یوں ہی گزر گیا ، پھر ایک روز اس نے کسی بات کے دوران مجھے بتایا کہ وہ سماعت سے جزوی طور پر محروم ہے ، اسلئے اکثر لوگوں کی باتیں سن نہیں پاتا۔ مجھ پر گھڑوں پانی پڑ گیا کہ میں کیسے اس سے اتنا عرصہ بدگمان رہا ! میرے گھر سے قریبی علاقے میں ایک شخص مجھے اکثر نظر آتا ، وہ ڈبل روٹی یا چپس کھاتا تو کافی سارا کونے میں پھینک دیتا۔ میں سوچنے لگا کہ کیسا ناشکرا ہے، رزق کی بے حرمتی کرتا ہے، اسے ضائع کردیتا ہے ، اگر نہیں کھانا ہوتا تو تھوڑا لیا کرے۔ یہی سوچتے ایک روز اس سے آنکھیں چار ہوئیں تو اس نے مسکرا کر چمکتی آنکھوں کے ساتھ کہا کہ ‘بھائی یہ دیکھو ، یہ میں کیڑوں کو کھانا ڈالتا ہوں ، الله انہیں کیسے رزق دیتا ہے’ ...

حقیقت

Image
*مائی لائف... مائی پرابلمز... مائی ایٹیچیوڈ!!* ☝☝☝☝☝☝☝☝☝ *اس نے اپنی بائیک نکالی اور اس پر سوار ہو کر پھرتی سے کک لگائی تو بائیک کے اسٹارٹ ہونے پر ماں کی آواز آئی اب کدھر جارہے ہو بیٹا ابھی تو تم کالج سے آئے ہو.* *ماں میں ابھی پہنچا بس ذرا کالج کے لڑکے آؤٹنگ کے لیے جارہے ہیں...* *ایک تو تمہیں لمحے بھر کا بھی سکون نہیں. تمہارے بابا نے کتنی دفعہ سمجھایا تمہیں کہ یہ آوارہ گردی چھوڑ دو.* *اور یہ کھانا تو تم کھا کے جاؤ نا!* *کھانا ادھر سے ہی کھاؤں گا ماں. کون سا روز روز جاتا ہوں.  آپ بھی نا خوامخواہ...!!* *اس نے بائیک کو گیئر لگایا اور چل دیا.* *مگر اسے کیا معلوم کہ اس کے دوستوں کے ساتھ کوئی اور بھی اس کا منتظر تھا.* *جب وہ آجاتی ہے تو لمحے بھر کی بھی تاخیر نہیں ہوتی!* *جب اس کا سر ٹرک ساتھ ٹکرایا ہوگا تو اس نے سوچا ہوگا کیا یہ واقعی "وہی" ہے؟ اور کیا میں واقعتاً مرنے جارہا ہوں.* *اس نے ایک دفعہ ضرور کہا ہوگا کہ ابھی تو میرے بہت کام باقی ہیں. ابھی تو مجھے اپنے خواب پورے کرنے ہیں... میرا گھر, میرے رشتہ دار اور دوست اور میرا کیرئیر...؟؟؟* *اسے اٹھا کر فوری ہسپت...

تحفہ

Image
ﺍﯾﮏ ﺳﮩﯿﻠﯽ ﻧﮯ ﺩﻭﺳﺮﯼﺳﮩﯿﻠﯽ ﺳﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﺑﭽﮧ ﭘﯿﺪﺍ ﮨﻮﻧﮯ ﮐﯽ ﺧﻮﺷﯽ ﻣﯿﮟ ﺗﻤﮩﺎﺭﮮﺷﻮﮨﺮ ﻧﮯ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﮐﯿﺎ ﺗﺤﻔﮧ ﺩﯾﺎ ؟؟؟ ﺳﮩﯿﻠﯽ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﭽﮫ ﺑﮭﯽﻧﮩﯿﮟ!!!! ﺍﺱ ﻧﮯ ﺳﻮﺍﻝ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﮐﮧ ﮐﯿﺎ ﯾﮧﺍﭼﮭﯽ ﺑﺎﺕ ﮨﮯ؟؟؟ ﮐﯿﺎ ﺍﺱ ﮐﯽ ﻧﻈﺮ ﻣﯿﮟﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﮐﻮﺋﯽ ﻗﯿﻤﺖ ﻧﮩﯿﮟ؟؟؟ ﻟﻔﻈﻮﮞ ﮐﺎ ﯾﮧ ﺯﮨﺮﯾﻼ ﺑﻢ ﮔﺮﺍﮐﺮ ﻭﮦ ﺳﮩﯿﻠﯽ ﺩﻭﺳﺮﯼ ﺳﮩﯿﻠﯽ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﯽ ﻓﮑﺮ ﻣﯿﮟ ﻏﻠﻄﺎﮞ ﻭ ﭘﯿﭽﺎﮞ ﭼﮭﻮﮌ ﮐﺮ ﭼﻠﺘﯽ ﺑﻨﯽ!!!! ﺗﮭﻮﮌﯼ ﺩﯾﺮﺑﻌﺪ ﻇﮩﺮ ﮐﮯ ﻭﻗﺖ ﺍﺱ ﮐﺎﺷﻮﮨﺮ ﮔﮭﺮ ﺁﯾﺎﺍﻭﺭ ﺑﯿﻮﯼﮐﺎ ﻣﻨﮧ ﻟﭩﮑﺎ ﮨﻮﺍﭘﺎﯾﺎ، ﭘﮭﺮﺩﻭﻧﻮﮞﮐﺎ ﺟﮭﮕﮍﺍ ﮨﻮﺍﺍﯾﮏ ﺩﻭﺳﺮﮮ ﮐﻮ ﻟﻌﻨﺖ ﺑﮭﯿﺠﯽ ﻣﺎﺭﭘﯿﭧ ﮨﻮﺋﯽﺷﻮﮨﺮ ﻧﮯ ﺍﺳﮯ ﻃﻼﻕ ﺩﮮﺩﯼ!!!! ﺟﺎﻧﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﭘﺮﺍﺑﻠﻢ ﮐﯽ ﺷﺮﻭﻋﺎﺕ ﮐﮩﺎﮞ ﺳﮯ ﮨﻮﺋﯽ؟؟؟ ﺍﺱ ﻓﻀﻮﻝ ﺟﻤﻠﮯ ﺳﮯﺟﻮ ﺍﺱ ﮐﯽ ﻋﯿﺎﺩﺕ ﮐﺮﻧﮯ ﺁﺋﯽ ﺳﮩﯿﻠﯽ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﺗﮭﺎ!!!! اسی طرح زید نے حامد سے پوچھا!! تم کہاں کام کرتے ہو؟؟ حامد : فلاں دکان میں!! ماہانہ کتنی تنخواہ دیتاہے؟؟ حامد:18000 روپے!! زید: 18000 روپے بس،تمہاری زندگی کیسے کٹتی ہے اتنے پیسوں میں؟؟ حامد ۔گہری سانس کھینچتے ہوئے ۔ بس یار کیا بتاوں!! میٹنگ ختم ہوئی!! کچھ دنوں کے بعد حامد اب اپنے کام سے بیزار ہوگیا ، اور تنخواہ بڑھانے کی ڈیمانڈ کردی، جسے مالک نے رد کردیا، نوجوان نے جاب چھوڑ دی اور بے روزگار ہوگیا،پ...