بٹگرام جمبیڑہ کے مقام پر ڈاٹسن گاڑی دریا میں گر گئی 6 افراد جاں بحق متعدد زخمی۔
بٹگرام کے علاقے جمبیڑہ کے مقام پر ڈاٹسن گاڑی بریک فیل ہونے کے باعث دریا میں گر کر ڈوب گئی
جس کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ متعدد افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں متاثرہ گاڑی 30 افراد سوار تھے جن میں سے چار مسافر موقع پر جان بحق ہو گئے ہیں ، جبکہ 7 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں اور کئی افراد لاپتہ ہیں جنکی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر بٹگرام محمد عرفان اللہ محسود کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عمر خان نےڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا اور افسوسناک واقع /ایکسیڈنٹ میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔ موقع پر موجود طبی عملے کو زخمی ہونے والوں کی ہر قسم امداد یا سہولت دینے کی ہدایت کی۔ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال نے کہا کہ تمام انتظامات مکمل ہیں اور کسی بھی قسم کی ایمرجنسی کیلئے سٹاف کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔تھاکوٹ سے جمبیڑہ جانے والے ڈاٹسن میں 35سے 40 افراد سوار تھے جن میں پانچ افراد راستے میں اتر گئے ،جبکہ باقی افراد گاڑی میں سوار تھے کہ گاڑی آلائی خوڑ ڈیم کے قریب المناک حادثے کا شکار ہوئی اب تک 6 افراد جاں بحق جبکہ 7 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ باقی 20 افراد دریائے سندھ میں لاپتہ ہے جن کی تلاش جاری ہے المناک حادثے میں جتنے لوگ شہید ہوئے اللہ پاک ان کی کامل مغفرت و بخشش فرمائے اور جتنے بھی افراد زخمی ہیں اللہ پاک ان کو جلد صحت یاب کرے آمین۔



Comments
Post a Comment