ڈیم میں سیاحوں کی کشتی دھماکہ سے تباہ ،خاتون جاں بحق 3خواتین سمیت 6افراد جھلس گئے
ہری پور (مانیٹرنگ ڈیسک) خان پور ڈیم میں سیاحوں کی کشتی دھماکہ سے تباہ خاتون جاں بحق تین خواتین سمیت چھ افراد جھلس گے ایک حالت تشویش ناک طبی امدا دکے لیے ہسپتال منتقل ذرائع کے مطابق خان پور ڈیم میں حویلیاں کے رہائشی افراد سیر وتفریح کے غرض سے خان پور ڈیم کنارے آئے جہاں ڈیم کنارے کھڑی پانی کی موٹر بوٹ پر پانی کے نطاروں سے لطف اندوز ہونے کے لیے سفر کیا ڈیم کے درمیان میں موٹر بوٹ اچانک دھماکہ سے تباہ گئی جس سے ڈیم کنارے سیاحوں میں بھگدڑ مچ گئی قریبی کھڑے مقامی افراد اورخوطہ خوروں نے ڈیم میں چھلانگیں لگا دیں اور مزید افراد کو ڈوب کر جاں بحق ہو نے سے بچا لیا پولیس کے مطابق ابتدئی تفتیش میں موٹر بوٹ کے جنریٹر میں آگ لگنے کے باعث دھماکہ ہوا ہے جس میں نعیم خان کی اہلیہ جاں بحق ہو گئی ہیں دیگر افراد چھ شدید جھلس گے ہیں جن کو مقامی افراد سمیت پولیس نے امدادی کاروئیوں کے زریعے خان پور ہسپتال بعدازاں واہ کینٹ ریفر کر دیا گیا ہے ایک ہی خاندان کے افراد موٹر بوٹ پر سوار تھے کہ حادثہ کا شکار ہو گے پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔

Comments
Post a Comment