سپریم کورٹ کے وکیل عاطف علی جدون ایڈوکیٹ نے قتل کے مقدمے کی پیروی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں نامزد ملزمان کو بری کروا دیا



 ایبٹ آباد سپریم کورٹ کے وکیل عاطف علی جدون ایڈوکیٹ نے قتل کے مقدمے کی پیروی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں نامزد ملزمان کو بری کروا دیا اس حوالے سے ذرائع نے بتایاکہ 24 ستمبر 2022ء کو محمد عدیل ولد عبدالخالق نے تھانہ بگنوتر میں رپورٹ درج کروائی کہ اس کے بھائی بریرہ کو مسماۃ شاہین بی بی زوجہ شمریز، اس کے بیٹے سبیل اور بیٹی نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ دوران تفتیش پولیس نے شاہین بی بی کی نشاندہی پر پستول بھی برآمد کیا۔ تفتیشی آفیسر نے کیس کا چالان مکمل کرکے ایڈیشنل سیشن جج VIکی عدالت میں پیش کیا۔ استغاثہ نے اس کیس میں 18گواہان گزارے۔کیس کی سماعت مکمل ہونے اور وکلاء کی فائنل بحث کے بعد عدالت نے شک کا فائدہ دیتے ہوئے شاہین بی بی، اس کے بیٹے سبیل اور بیٹی کو باعزت بری کرنے کا حکم سنا دیا۔ ملزمان کی جانب سے سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر قانون دان عاطف علی جدون ایڈوکیٹ نے کیس کی پیروی کی

Comments

Popular posts from this blog

گجر قوم کی تاریخ

بھیڑیا خونخوار جانور کے متعلق دلچسب معلومات

بھارت کی طرف سے فائرنگ کنٹرول لائن کی خلاف ورزی بھرپور جوابی کاروائی