Posts

ہری پور شہید یاسین خان کو پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ساتھ ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا

Image
  ہری پور شہید یاسین خان کو پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ساتھ ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا جن کی نماز جنازہ بھیرہ گراونڈز میں ادا کی گئی جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی اور شہید یاسین خان کا آخری دیدار کیا شہید یاسین ماسٹر سلمان کے صاحبزادے تھے اور مبین خان کے بھائی تھے جو کہ دوران ایس ایس جی کی ٹریننگ کے دوران پیراشوٹ نہ کھلنے کی وجہ سے شہید ہو گئے تھے۔۔

سپریم کورٹ کے وکیل عاطف علی جدون ایڈوکیٹ نے قتل کے مقدمے کی پیروی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں نامزد ملزمان کو بری کروا دیا

Image
  ایبٹ آباد  سپریم کورٹ کے وکیل عاطف علی جدون ایڈوکیٹ نے قتل کے مقدمے کی پیروی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں نامزد ملزمان کو بری کروا دیا اس حوالے سے ذرائع نے بتایاکہ 24 ستمبر 2022ء کو محمد عدیل ولد عبدالخالق نے تھانہ بگنوتر میں رپورٹ درج کروائی کہ اس کے بھائی بریرہ کو مسماۃ شاہین بی بی زوجہ شمریز، اس کے بیٹے سبیل اور بیٹی نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ دوران تفتیش پولیس نے شاہین بی بی کی نشاندہی پر پستول بھی برآمد کیا۔ تفتیشی آفیسر نے کیس کا چالان مکمل کرکے ایڈیشنل سیشن جج VIکی عدالت میں پیش کیا۔ استغاثہ نے اس کیس میں 18گواہان گزارے۔کیس کی سماعت مکمل ہونے اور وکلاء کی فائنل بحث کے بعد عدالت نے شک کا فائدہ دیتے ہوئے شاہین بی بی، اس کے بیٹے سبیل اور بیٹی کو باعزت بری کرنے کا حکم سنا دیا۔ ملزمان کی جانب سے سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر قانون دان عاطف علی جدون ایڈوکیٹ نے کیس کی پیروی کی

گلیات میں درج ذیل سڑکوں کو ٹریفک کے لیے کلیئر کر دیا گیا ہے۔

Image
  ۔۔ ایبٹ آباد محکمہ سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کے زیر انتظام گلیات میں درج ذیل سڑکوں کو ٹریفک کے لیے کلیئر کر دیا گیا ہے۔ 1. جسٹر روڈ 2. بارگلی کسالہ روڈ 3. چھم کٹلی روڈ 4. لسان روڈ 5. کالاباغ سجن گلی مکول روڈ 6. سجن گلی باگن روڈ 7. نڑی کیری روڈ 8. نتھیاگلی کالج ملاچھ روڈ 9. بکوٹ روڈ 10. نملی گلی کھن کلاں روڈ 11. نتھیاگلی نملی میرا روڈ 12. کنیساں روڈ 13. دروازہ کس ٹل روڈ 14. کنڈلا پسالہ روڈ 15. توحید آباد پسالہ روڈ 16. چنماری زیارت معصوم روڈ 17. مدارگلی تاجوال روڈ 18. رتی گلی تاجوال روڈ 19. باڑایاں سیر روڈ 20. باڑایاں کالابن روڈ 21. سوارگلی ملکوٹ روڈ 22. خیراگلی جنڈالہ روڈ 23. دروازہ روڈ 24. ایبٹ آباد ٹھنڈیانی روڈ 25. ٹھنڈیانی پٹن کلاں روڈ 26. میرا رحمت خان ککمنگ روڈ 27. میرا رحمت خان لنک روڈ کر دی جائیں گے۔ انشاء اللہ۔ 1. ڈھیری سیری روڈ 2. اکھڑیلہ اندر سیری روڈ 3. ڈنہ باگن روڈ سے برف ہٹا کر ٹریفک کیلئے کھول دی جائیں گی

ہری پور میں گجر برادری کے عمائدین کے حکم پر عظیم الشان استحکام پاکستان گجر کنونشن کا انعقاد کیا گیا ہے

Image
 حویلیاں        25 دسمبر استحکام پاکستان گجر کنونشن ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا،گجر کنونشن کا مقصد قوم کے نوجوانوں کی ذہنی اور فکری تربیت کرنا ہے،گجر برادری نے قیام پاکستان سمیت ہر دور میں ملکی استحکام تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار قومی اسمبلی چوہدری فیصل ذوالفقار علی،چوہدری نثار الحق،سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری زیادایوب،چوہدری بشارت،مولانا قاری عبدالباقی،چوہدری شاہنواز اور دیگر نے گجر ہاوس سلطان پور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا چوہدری فیصل ذوالفقار علی نے کہا کہ 25 دسمبر کو ہری پور میں گجر برادری کے عمائدین کے حکم پر عظیم الشان استحکام پاکستان گجر کنونشن کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں ملک بھر سے ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات،سکالرز،مزدور رہنما اور ممبران اسمبلی شرکت کریں گے انہوں نے کہا کہ کنونشن کا مقصد ملک کے سیاسی حالات کے تناظر میں گجر برادری کے نوجوانوں کو ایک فکر انگیز ماحول فراہم کرنا ہے تاکہ قوم اپنی بہتری کے لئے موثر اور قابل عمل راہ اختیار کر سکے چوہدری فیصل ذوالفقار نے کہا کہ قیام پاکستان سے لے...

خیبر پختون خوا ہ کی پہلی فی میل ڈی ایف سی

Image
 جب ایک آفیسر نے یہ کہا تھا کہ ... لڑکی ہے ٹرکوں پر کیسے چڑھے گی ؟؟ باقی کسی مرد افسر کو تو دیکھا نہیں تھا ابھی تک ٹرک پر مگر .. اس لڑکی نے تو کر دیکھایا ... یہ لڑکی تو ٹرکوں پر بھی چڑھ گئی ...  یہ بہت ضروری تھا ویسے.... یہ کر کے دیکھانا .... جہاں ایک فی میل آفیسر کو سات سال تک اس کے حق سے اس لیے محروم رکھا گیا ہو کہ یہ لڑکی ہے یہ نہیں کرسکے گی مگر آج وقت نے جواب دے دیا کہ باتیں بنانے والے جنہیں کچھ اور  کمزوری نہیں ملتی تھی تو وہ ایک آفیسر کو اس کے حق پر  صرف اور صرف لڑکی ہونے کی بنا پر رکاوٹ ڈالتے رہے اس طرح کی باتیں کہہ کر کہ ... لڑکی ہے ... ٹرکوں پر کیسے چڑھے گی وغیرہ .... اور آج مرد حضرات اپنے دفتروں سے باہر نکلنا پسندنہیں کرتے مگر یہ لڑکی ان مردوں سے زیادہ مستعدی سے کام کرتی نظر آتی ہے . خیبر پختون خوا ہ کی پہلی  فی میل ڈی ایف سی بننا اتنا آسان نہ تھا مگر ہمت ہو تو انسان کیا نہیں کر سکتا اور ایک لڑکی وہ سب کر سکتی ہے جو وہ تھان لے . محنت اور ایمانداری سےکام کے کرنے کے ساتھ ساتھ سارے منفی رویوں کا سامنے کر کے آگے بڑھتے رہنے والی تمام خواتیں کی ہمت کو سلام و...

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے صوبہ ہزارہ تحریک کے چئیرمین سردار محمد یوسف اور دیگر رہنماؤں کی ملاقات ۔

Image
  https://youtube.com/shorts/t5sT0JPez40 اسلام آباد اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سےصوبہ ہزارہ تحریک کے چئیرمین سردار محمد یوسف، وفاقی وزیر پارلمانی امور مرتضی جاوید عباسی، وفاقی وزیر سیفران سینیٹر محمد طلحہ محمود، وزیراعظم کے معاون خصوصی سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم ،پارلیمانی سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر سجاد اعوان، مرکزی کو آرڈی نیٹر پروفیسر حافظ سجاد قمر نے منگل کے روز ملاقات کی اور صوبہ ہزارہ سمیت نئے صوبوں کے قیام کے لیے پارلیمانی کمیٹی قائم کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔ مرکزی کو آرڈی نیٹر صوبہ ہزارہ تحریک پروفیسر سجاد قمر نے بتایا کہ وفد نے پارلیمانی کمیٹی بنانے پر اسپیکر کا شکریہ ادا کیا ۔اور کہا کہ یہ ایک بہٹ بڑا فیصلہ ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے وفد کی طرف سے استقبالیہ اور گرینڈ قومی کانفرنس برائے نئے صوبہ جات کی دعوت قبول کر لی۔یہ کانفرنس دسمبر کے آخری ہفتہ میں اسلام آباد میں منعقد ہو گی۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ہمارا فرض ہے کہ عوام کی امنگوں مطابق  فیصلے کریں۔نئے صوبے بننے سے عوام کی دہلیز پر ان کے مسائل حل ہو سکتے ہیں تو اس کے لیے آئین اور قانون میں ترامیم ہو سکتی ہیں۔انھوں...

بٹگرام جمبیڑہ کے مقام پر ڈاٹسن گاڑی دریا میں گر گئی 6 افراد جاں بحق متعدد زخمی۔

Image
  بٹگرام کے علاقے جمبیڑہ کے مقام پر ڈاٹسن گاڑی بریک فیل ہونے کے باعث دریا میں گر کر ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ متعدد افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں متاثرہ گاڑی 30 افراد سوار تھے جن میں سے چار مسافر موقع پر جان بحق ہو گئے ہیں ، جبکہ 7 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں اور کئی افراد لاپتہ ہیں جنکی  تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر بٹگرام محمد عرفان اللہ محسود کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عمر خان نےڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا اور افسوسناک واقع /ایکسیڈنٹ میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔ موقع پر موجود طبی عملے کو زخمی ہونے والوں کی ہر قسم امداد یا سہولت دینے کی ہدایت کی۔ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال نے کہا کہ تمام انتظامات مکمل ہیں اور کسی بھی قسم کی ایمرجنسی کیلئے سٹاف کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔تھاکوٹ سے جمبیڑہ جانے والے ڈاٹسن میں 35سے 40 افراد سوار تھے جن میں پانچ افراد راستے میں اتر گئے ،جبکہ باقی افراد گاڑی میں سوار تھے کہ گاڑی  آلائی خوڑ ڈیم کے قریب المناک حادثے کا شکار ہوئی اب تک  6 افراد  جاں بحق جبکہ 7 افر...