ہری پور میں گجر برادری کے عمائدین کے حکم پر عظیم الشان استحکام پاکستان گجر کنونشن کا انعقاد کیا گیا ہے
حویلیاں 25 دسمبر استحکام پاکستان گجر کنونشن ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا،گجر کنونشن کا مقصد قوم کے نوجوانوں کی ذہنی اور فکری تربیت کرنا ہے،گجر برادری نے قیام پاکستان سمیت ہر دور میں ملکی استحکام تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار قومی اسمبلی چوہدری فیصل ذوالفقار علی،چوہدری نثار الحق،سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری زیادایوب،چوہدری بشارت،مولانا قاری عبدالباقی،چوہدری شاہنواز اور دیگر نے گجر ہاوس سلطان پور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا چوہدری فیصل ذوالفقار علی نے کہا کہ 25 دسمبر کو ہری پور میں گجر برادری کے عمائدین کے حکم پر عظیم الشان استحکام پاکستان گجر کنونشن کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں ملک بھر سے ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات،سکالرز،مزدور رہنما اور ممبران اسمبلی شرکت کریں گے انہوں نے کہا کہ کنونشن کا مقصد ملک کے سیاسی حالات کے تناظر میں گجر برادری کے نوجوانوں کو ایک فکر انگیز ماحول فراہم کرنا ہے تاکہ قوم اپنی بہتری کے لئے موثر اور قابل عمل راہ اختیار کر سکے چوہدری فیصل ذوالفقار نے کہا کہ قیام پاکستان سے لے...