Haripur Hazara
ہری پور۔ نڑتوپہ پیر کے پاس آنے والا ایک شخص جان بحق ہو گیا آزاد کشمیر کا رہائشی دم کروانے نڑتوپہ آیا اور گاڑی کی ٹکر لگنے سے جان بحق ہو گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز غلام حسین ولد لساں سکنہ آزاد کشمیر اپنی فیملی کے ہمراہ نڑتوپہ دم کروانے آیا اور سڑک پر تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا کر جان بحق ہو گیا بظاہر تو یہ ایک عام سی خبر ہے اور ایسا ہوجانا کوئی حیرت کی بات نہیں یہ محض اتفاقیہ حادثہ بھی ہو سکتا ہے لیکن افسوسناک اور حیرت انگیز بات یہ ہے کہ ایسا اکثر ہوتا ہے کہ اس زیارت پر آنے والے ظاہرین دم سے پہلے دم کے دوران یا دم کے بعد کسی نہ کسی حادثے یا ہارٹ اٹیک کا شکار ہو کر مر جاتے ہیں ذرائع نے عوام کی آواز کے رابطہ کرنے پر بتایا کہ پیر (ف) کافی عرصہ سے یہاں پر دم درود اور علاج معالجہ میں مصروف ہے کوئی ڈگری نہ رکھنے کے باوجود وہ مبینہ طور پر جنات کی مدد سے لوگوں کی آنکھوں، گردے، پیٹ، پِتے اور دیگر اعضاء کا آپریشن کرتے ہیں مریض کو ایک کمرے میں لٹا دیا جاتا ہے اور جنات کی مبینہ مدد سے مریض کا آپریشن شروع کر دیا جاتا ہے آپریشن کے بعد مریض کو 21 دن کی احتیاطی تدابیر لکھ کر دی جاتی ہیں ذرائ...