Posts

Showing posts from November, 2017

سعودی ولی عہد کو ارب پتی سعودیوں کیخلاف کارروائی کرنا مہنگا پڑ گیا،جواب میں ایسا کام ہوگیا کہ وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا

Image
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب میں کرپشن کے الزام میں گرفتاریوں کے بعد کئی ارب پتی افراد نے دولت کی بیرون ملک منتقلی کے لئے کوشش تیز کردی ۔برطانوی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے کئی امیر ترین خاندانوں نے اپنی دولت ضبط کئے جانے کے ڈرسے اپنے اثاثے بیرون ملک منتقل کرنے کے لئے کئی بینکوں سےرابطے کئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب سے رقم منتقلی پر 5فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس عائد کردیا ہے ، نئے ٹیکس سسٹم کا اطلاق یکم جنوری 2018ء سے ہوگا ۔سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے ٹیکس سسٹم میں لائف انشورنس پالیسیز، گھر وں کے کرائے، ادویات، قرضوں پر سود، مارگیج، لیزنگ سمیت کئی مالیاتی سروسز ویلیو ایڈڈ ٹیکس سے مستثنیٰ ہیں۔

ڈیم میں سیاحوں کی کشتی دھماکہ سے تباہ ،خاتون جاں بحق 3خواتین سمیت 6افراد جھلس گئے

Image
ہری پور (مانیٹرنگ ڈیسک) خان پور ڈیم میں سیاحوں کی کشتی دھماکہ سے تباہ خاتون جاں بحق تین خواتین سمیت چھ افراد جھلس گے ایک حالت تشویش ناک طبی امدا دکے لیے ہسپتال منتقل ذرائع کے مطابق خان پور ڈیم میں حویلیاں کے رہائشی افراد سیر وتفریح کے غرض سے خان پور ڈیم کنارے آئے جہاں ڈیم کنارے کھڑی پانی کی موٹر بوٹ پر پانی کے نطاروں سے لطف اندوز ہونے کے لیے سفر کیا ڈیم کے درمیان میں موٹر بوٹ اچانک دھماکہ سے تباہ گئی جس سے ڈیم کنارے سیاحوں میں بھگدڑ مچ گئی قریبی کھڑے مقامی افراد اورخوطہ خوروں نے ڈیم میں چھلانگیں لگا دیں اور مزید افراد کو ڈوب کر جاں بحق ہو نے سے بچا لیا پولیس کے مطابق ابتدئی تفتیش میں موٹر بوٹ کے جنریٹر میں آگ لگنے کے باعث دھماکہ ہوا ہے جس میں نعیم خان کی اہلیہ جاں بحق ہو گئی ہیں دیگر افراد چھ شدید جھلس گے ہیں جن کو مقامی افراد سمیت پولیس نے امدادی کاروئیوں کے زریعے خان پور ہسپتال بعدازاں واہ کینٹ ریفر کر دیا گیا ہے ایک ہی خاندان کے افراد موٹر بوٹ پر سوار تھے کہ حادثہ کا شکار ہو گے پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔

صرف ایک لیموں آپ کے ہزاروں روپے بچا سکتا ہے‎

Image
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)لیموں گرمیوں میں اپنے عرق یا جوس کی بدولت پاکستان یا اس جیسے دیگر ممالک میں بہت زیادہ استعمال ہونے والا پھل ہے مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ کھانے یا پینے سے ہٹ کر بھی یہ کیا کرشمے دکھا سکتا ہے؟درحقیقت یہ ترش پھل آپ کو صحت مند، خوبصورت، صفائی اور اچھا باورچی (یقیناً) بنا سکتا ہے۔تو لیموں کے چند ایسے ہی حیرت انگیز فوائد جانے جو آپ کو دنگ کر کے رکھ دیں گے۔ فریج میں بساند دور کرےفریج میں بس جانے والی بو کو ختم کرنے کے لیے لیموں کا عرق سے کسی روئی یا اسفنج کو بھگوئیں اور اسے کچھ گھنٹوں کے لیے فریج کے اندر چھوڑ دیں۔ اس دوران یہ بات یقینی بنائیں کہ کوئی بو پیدا کرنے والی چیز فریج میں نہ ہو۔ المونیم کے برتنوں کو چمکائیں اپنی بدنما پتیلیوں اور برتنوں کو اندر اور باہر سے چمکانا چاہتے ہیں؟ تو لیموں کو آدھا کاٹ کر اسے برتن پر ہر جگہ رگڑیں اور پھر کسی نرم کپڑے سے پونچھ دیں۔ کیڑوں کو کچن سے دور رکھیں آپ کو مہنگے اسپرے کی ضرورت نہیں جو چیونٹیوں کو کچن سے دور رکھ سکے۔ سب سے پہلے تو لیموں کا عرق کچھ مقدار میں فرش پر دہلیز کے مقام پر اور کھڑکیوں پر چھڑک دیں، اس کے بعد ایسے کسی سوراخ ی...

اسلحہ لائسنس ختم ،شہریوں کورقم دینے سمیت 2آپشن دینے کافیصلہ،تفصیلات جاری

Image
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت داخلہ کی جانب سے خودکار ہتھیاروں کے لائسنسوں کومعطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔میڈیا ر پورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے آٹومیٹک ہتھیاروں کے لائسنسوں کومعطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ تمام آٹومیٹک اسلحہ لائسنس معطل کردئیے جائیں گے۔اس حوالے سے اسلحہ لائسنس ہولڈرز کو دو اختیارات دئیے جائیں گے۔ پہلے آپشن کے تحت آٹومیٹک لائسنس کو سیمیآٹومیٹک میں تبدیل کرواجاسکے گا، جس کیلئے 15 جنوری 2018 تک متعلقہ ڈی پی او آفس سے تصدیق کروانا ہوگی۔ دوسرے آپشن کے تحت لائسنس ہولڈرز اپنا آٹومیٹک اسلحہ واپس کرسکتے ہیں جس کے عوض حکومت انہیں 50 ہزار روپے دے گی۔نجی ٹی و ی کے مطابق اسلحہ کی قیمت چاہے زیادہ بھی ہو تاہم رقم صرف 50 ہزار ہی ملے گی ۔ اسلحہ لائسنس یافتہ افراد ڈپٹی کمشنرز اورپولیٹیکل ایجنٹس کے دفاتر میں اپنا اسلحہ واپس کرسکتے ہ

کیا آپ جانتے ہیں سر پر چادر لئے مسجد میں موجود اس یورپی خاتون اول کا تعلق کس شدید اسلام مخالف ملک سے ہےجہاں حجاب کرنے پر جرمانہ ادا کرنا پڑتا ہے، جان کر دنگ رہ جائینگے

Image
پیرس(این این آئی)فرانسیسی خاتون اول بریجیٹ ماکروں نے متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران ابو ظہبی میں قائم عالی شان مسجد الشیخ زاید الکبیر کا بھی دورہ کیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس دورے میں انہیں حجاب میں دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مسجد کی زیارت کے دوران سر پر سکارف لے رکھا تھا۔بریجیٹ کے ابو ظہبی کی مسجد کے دورے اور حجاب پر مشتملتصاویر سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر مقبول ہوئی ہیں اور لوگوں نے فرانسیسی خاتون اول کی مسجد آمد پر انہیں خوش آمدید کہا ہے۔خیال رہے کہ فرانسیسی صدر عما انویل ماکروں اوران کی اہلیہ نے گذشتہ روز متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا۔ انہوں نے ابو ظہبی لووو میوزیم کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کی۔ یہ میوزیم فرانس اور امارات کے مشترکہ تعاون سے مکمل کیا جانے والا ایک بڑا پراجیکٹ ہے۔

کیاآپ کو OK کا مطلب پتہ ہے؟۔۔۔؟نہیں تو خبر پڑھ لیں‎

Image
اگر یہ کہا جائے کہ انگریزی لفظ OKدنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے الفاظ میں سے ایک ہے تو بے جا نہ ہو گا۔ بات بات پر OKبولتے ہو ئے آپ نے کبھی سوچا کہ اس کا مطلب کیا ہے ؟ دراصل یہ لفظ پرانی انگریزی کے دو الفاظ” Oll Korrect”کا مخفف ہے جن کا مطلب ہے “سب ٹھیک ہے”۔ انیسویں صدی کے وسط میں امریکی شہرو ںبوسٹن اور نیویارک میں غیر روایتی الفاظ کا استعمال عام تھا اور بڑے لفظوں کومختصر کر کے بولنا بہت پسند کیا جا تاتھا ۔اس دور میں” You know”کی جگہ KYاور” Oll wright” کی جگہOW جیسے مخفف عام استعمال کئے جاتے تھے ۔اگرچہ ان میں سے اکثر مخفف وقت کے ساتھ ختم ہو گئے ،مگر ایک سیاستدان کی وجہ سے OKکا استعمال جاری رہا۔یہ سیاستدان وین بورین تھے جن کا عرف عام “Old Kinderhook”تھا اور ان کے ساتھی اور کارکن انہیں مختصر ًاOKکہتے تھے اورانہوں نے ایک OKکلب بھی بنارکھاتھا۔اگرچہ اس لفظ کا تعلق سیاست سے توختم ہو گیالیکن “سب ٹھیک ہے” یا” ٹھیک” کے معنوں میں اس کا استعمال اب بھی بڑے پیمانے پر کیا جاتا ہے ۔

ن لیگ کااہم اجلاس،نوازشریف کا جارحانہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ،تفصیلات سامنے آگئیں

Image
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا غیر رسمی مشاورتی اجلاس جاتی امراء رائے ونڈ میں منعقد ہوا ۔ جس میں حلقہ بندیو ں کے حوالے سے آئینی ترامیم، نیب کیسز ، عوامی رابطہ مہم اور پارٹی امور بارے تفصیلی تبادلہ خیال اور آئندہ کی حکمت عملی پر غور و خوض کیا گیا ۔بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف ، مریم نواز،وفاقی وزیرر یلویز خواجہ سعد رفیق،سینیٹر پرویز رشید، رانا اقبال سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے ۔ اجلاس میں عوامی رابطہ مہم بارے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا جبکہ 20نومبرکوایبٹ آبادجلسے کیلئے مقامی اراکین اسمبلی اوررہنماؤں سے تیاریوں بارے آگاہی حاصل کی گئی ۔بتایاگیا ہے کہ نواز شریف رواں ماہ ہی پنجا ب کے ضلع شیخوپورہ میں بھی جلسے سے خطاب کریں گے جبکہ (ن) لیگ ملتان کی قیادت کو بھی نواز شریف کے جلسے کیلئے تیاریوں کا گرین سگنل دیدیا گیا ۔ اجلاس کے دوران نواز شریف کا کہنا تھاکہ عوام نے ہمیشہ (ن) لیگ پر اعتماد کیا ہے جو ہمارا فخر ہے ۔ 2013ء اور آج کے پاکستان میں واضح فرق سب کے سامنے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین نے حک...

پیدائش کامہینہ آپ کی زندگی پرکتنااثراندازہوتاہے جانئے دلچسپ انکشاف‎

Image
ماہرین صحت اور ڈاکٹروں کا یہ دعویٰ ہے کہ انسان جس مہینے میں پیدا ہوتا ہے وہ مخصوص امراض سے جڑا ہوتا ہے جس کے باعث مختلف مہینوں میں پیدا ہونے والے افراد مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔ ایک سروے کے لئے لاکھوں مریضوں کا ڈیٹا حاصل کر کے اس سے نتائج اخذ کئے جس سے معلوم ہوا ہے کہ کم از کم 55 امراض ایسے ہیں جنہیں سال کے مختلف مہینوں سے وابستہ کیا جا سکتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ مئی میں جو لوگ پیدا ہوتے ہیں ان میں امراض پیدا ہونے کی تعداد کم ہوتی ہے جبکہ اکتوبر میں پیدا ہونے والوں میں بیماریوں کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔اکتوبر اور جولائی میں پیدا ہونے والے بچوں میں دمہ کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے اور اس کی تصدیق ایک پرانی تحقیق سے ہوتی ہے جبکہ بچوں میں سے توجہ ہٹانے والے ایک مرض 675 کیس نومبر میں پیدا ہونے والے مریضوں میں دیکھے گئے اسی طرح مارچ میں پیدا ہونے والے افراد زیادہ تر امراض قلب میں مبتلا پائے گئے اور مئی میں پیدا ہونے والے افراد میں زیادہ بیماریاں پائی جاتی ہیں۔سروے میں سترہ لاکھ مریضوں کی تاریخ پیدائش اور بیماریوں کی معلومات کو جمع کیا گیا جس سے سولہ مختلف امراض اور پیدائش کے مہینے کے در...

چوتھی بڑی سیاسی قوت منظر عام پر،پرویز مشرف نے پاکستان عوامی اتحاد کے نام سے اہم سیاسی جماعتوں پر مشتمل نئے سیاسی پلیٹ فارم کااعلان کردیا

Image
دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر مملکت جنرل (ر) پرویز مشرف نے پاکستان عوامی اتحاد کے نام سے نئے سیاسی پلیٹ فارم کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہاجروں کو اکھٹا ہونا چاہیے،ہم جو اتحاد بنا رہے ہیں اس میں ایم کیو ایم اور پی ایس پی کو شریک ہونے کی دعوت دیتا ہوں،مجھے امید ہے (ق) لیگ بھی اس اتحاد کا ساتھ دے گی، میں پاگل نہیں جو ایک لسانی جماعت ایم کیو ایم کا سربراہ بن جاؤں گا،حالات میں تبدیلی آرہی ہے اور اس کے مطابق پاکستان جاؤں گا،اس موقع پر حکومت سے کسی قسم کی سکیورٹی نہیں چاہیے،سپریم کورٹ اور فوج اچھا کام کررہے ہیں، ہمیں پاکستان کو پٹری پر چڑھانے کے لیے اقدامات کرنا ہیں ،حالات ٹھیک نہیں ہوتے تو قبل از وقت انتخابات ہونے چاہئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس سے آڈیو خطاب کرتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ ہمیں ملکی سیاست کے لیے اہم فیصلے لینے ہیں، بڑا فیصلہ ہمارے اکھٹے ہونے کا ہے، میں ایک فوجی ہوں اور چالیس سال میں کمان کرنا سیکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ بدنام ترین ہے اور مہاجر برادری بھی بدنام ہو رہی ہے، مہاجروں کو سب کچھ چھوڑ کر پاکستانی بننا ہو گا۔ ہم اکھٹے ہونا چاہتے ہیں اور ا...

کلبھوشن یادیو،پاکستان کا فیصلہ اچانک تبدیل،اہم ترین اعلان کردیاگیا

Image
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے بھارتی بحریہ کے کمانڈرکلبھوشن یادیوجس کوجاسوسی کے الزام میں پھانسی کی سزاسنائی گئی ہے کو بیوی کے ساتھ ملاقات کرانے کی پیشکش کی ہے۔وزارت خارجہ نے جمعہ نے کہا کہ یہ فیصلہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پرکیاگیا ہے۔بیان کے مطابق اس سلسلے میں بھارت اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کوباضابطہ طورپر جمعے کو آگاہ کردیاگیا ۔یادرہے کہ کلبھوشن یادیو عرف حسین مبارک پٹیل بھارتی بحریہ میں کمانڈر تھا اور بھارتی انٹیلی جنس ادارے را کیلئے کام کرتاتھا انہیں گزشتہ سال تین مارچ کوغیرقانونی طورپرپاکستان میں داخل ہونے کے بعدگرفتارکرلیاگیاتھا۔ انہوں نے ایک مجسٹریٹ اور عدالت کے سامنے تسلیم کیا ہے کہ انہیں را نے جاسوسی ، دہشتگردی اورتخریبی کارروائیوں کیلئے منصوبہ دیاتھا تاکہ پاکستان کوغیرمستحکم کیاجائے اس کاعمل پاکستان کیخلاف اعلان جنگ کے مترادف تھا۔یاد رہے کہ بھارتی جاسوس کواس سال اپریل میں ایک فوجی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔بھارت نے سزائے موت کیخلاف بین الاقوامی عدالت انصاف سے رجوع کیا ہے جس نے پھانسی پر عملدرآمد رکوانے کیلئے پاکستان سے کہاہے ۔اس سے قبل پاکستان نے کلبھوشن یادی...

اگرایسی علامات مستقل ظاہرہوں تو یہ ایک تشویشناک بات ہے کیونکہ

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اگرایسی علامات مستقل ظاہرہوں تو یہ ایک تشویشناک بات ہے کیونکہ یہ گردوں کے فعل ہونے،ذیابیطس اوراعصابی کمزوری کی جانب اشارہ ہے۔ایسی بیماری کا شکار لوگ دل کے امراض کا جلدشکارہوسکتے ہیں۔Circulationمیں شائع شدہ ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ RLSکی شکار خواتین میں دل کے دورے کے امکانات بڑھ سکتے ہیں جبکہ مردوں میں پھیپھڑوں اور مدافعتی نظام کی کمزوری واقع ہوسکتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کی بیماری کا ایک وجہ آئرن کی کمی بھی ہے جبکہ دیگر منرلز جیسے پوٹاشیم اور میگنیشیم کم ہونے سے بھی اس طرح کی علامات ظاہرہوسکتی ہیں۔ان کاکہنا ہے کہ جولوگ تیزابیت کم کرنے والی ادویات کااستعمال کرتے ہیں ان کے جسم میں آئرن جذب نہیں ہوتا جس کی وجہ سے آئرن کی کمی ہونے لگتی ہے۔ادویات استعمال کرنےکی بجائے اپنے جسم میں تیزابیت کم کرنے کےلئے چائے،کافی اور سگریٹ چھوڑ دیں۔اس بیماری کی ایک وجہ نظام دوران خون کی خرابی بھی ہے لہذا ضروری ہے کہ ایسی ورزشیں یا حرکات کی جائیں جن سے خون چلتا رہے۔اگرآپ بیٹھ کرکام کرتے ہیںتو کام کے دوران چلنے پھرنے کی عادت ڈالیں۔اسی طرح ہلکی پھلکی ورزش اورسیرکی عادت اپنا...
  اگر آپ کو بھی اکثر اپنی ٹانگ میں بے چینی محسوس ہوتی ہے تو یہ خبر ضرور پڑھ لیں   ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اگر آپ کو مستقلنیویارک(نیوزڈیسک)کبھی ایسابھی ہوتاہے  ہم رات کو سونے لگتے ہیں ٹانگوں میں بے چینی ہونے لگتی ہے اور ساتھ ہی ان میں خارش بھی ہونے لگتی ہے،ٹانگوں کو حرکت دینے سے یہ علامات وقتی طورپر دور ہوجاتی ہیں لیکن کچھ دیر بعد دوبارہ لوٹ آتی ہیں۔اس بیماری کو بے چین ٹانگوںکی بیماری ( RLS)کا نام دیا جاتاہے اورکسی بھی عمرکے لوگ اس بیماری میں مبتلاہوسکتے ہیں۔یہ علامات رات کو سونے کے علاوہ پرسکون ہوکر بیٹھتے ہی بھی ظاہر ہوجاتی ہیں۔ ظاہرہوں تو یہ ایک تشویشناک بات ہے کیونکہ یہ گردوں کے فعل ہونے،ذیابیطس اوراعصابی کمزوری کی جانب اشارہ ہے۔ایسی بیماری کا شکار لوگ دل کے امراض کا جلدشکارہوسکتے ہیں۔Circulationمیں شائع شدہ ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ RLSکی شکار خواتین میں دل کے دورے کے امکانات بڑھ سکتے ہیں جبکہ مردوں میں پھیپھڑوں اور مدافعتی نظام کی کمزوری واقع ہوسکتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کی بیماری کا ایک وجہ آئرن کی کمی بھی ہے جبکہ دیگر منرلز جیسے پوٹاشیم اور میگ...
Image
’’اسلام یونہی تو موسیقی کو حرام نہیں کہتا ‘‘ عالمی ادارۂ صحت کا کہنا ہے کہ قوتِ سماعت کی حفاظت کے لیے روزانہ ایک گھنٹے سے زائد وقت تک موسیقی نہ سنی جائے۔ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت ایک ارب دس کروڑ سے زائد نوجوان اور نو عمر بچے بہت بلند آواز اور زیادہ دیر تک موسیقی سن کر اپنی قوتِ سماعت کو مستقل بنیادوں پر متاثر کر رہے ہیں۔ادارے کے اعدادوشمار کے مطابق 12 سے 35 سال کی عمر کے درمیان چار کروڑ 30 لاکھ ایسے افراد ہیں جو سننے کی قوت سے محروم ہو چکے ہیں اور یہ تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔۔ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ اس تعداد میں نصف وہ افراد ہیں جو امیر اور متوسط آمدن رکھنے والے ممالک سے تعلق رکھتے ہیں اور موسیقی سننے کے لیے ان کے پاس موجود آلات میں آواز کا درجہ غیر محفوظ ہوتا ہے۔بتایا گیا ہے کہ 40 فیصد ایسے نوجوان ہیں جو کلبوں اور شراب خانوں میں چلنے والی موسیقی سے متاثر ہوتے ہیں۔ڈبلیو ایچ او کےنقصانات سے بچاؤ کے ادارے کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ایٹائین کرگ نے بی بی سی کو بتایا کہ وہ کوشاں ہیں کہ ایک ایسے معاملے پر آگاہی پھیلائی جائے جس پر اب تک زیادہ بات نہیں ہوئی ہو سکی۔امریکہ...
حضرت عمرؓ کادریائے نیل کے نام خط کہ ابھی تک دریائے نیل خشک نہیں ہوا  مصر فتح ہوا تو مسلمانوں نے ایک روز ایک عجیب ماجرہ دیکھا کہ مصری ایک نہایت ھی حسین و جمیل لڑکی کو سجا سنوار کر دریائے نیل میں ڈالنے لگے ہیں۔۔۔مسلمانوں نے انہیں ایسا کرنے سے روک دیا اور ان مصریوں کو ساتھ لیکر فاتح مصر حضرت عمرو بن العاص رضی اللہ تعالٰی عنہ کی خدمت میں پہنچ گئے اور سارا قصہ بیان کیا۔۔۔ اہل مصر نے حضرت عمرو بن العاص رضی اللہ تعالٰی عنہ سے کہا کہ ھمارے ملک میں کاشتکاری کا دارو مدار دریائے نیل پر ھے۔ مھمارے ھاں یہ دستور ھے کہ ھر سال ایک حسین ج جمیل کنواری لڑکی دریا میں ڈالی جاتی ھے.. اگر ایس  نہ کیا جائے تو دریا خشک ھو جاتا ھے اور قحط پڑ جاتا ھے۔۔۔تاھم حضرت عمرو بن العاص رضی اللہ تعالٰی عنہ نے اس کی اجازت دینے سے انکار کر دیا اور اھل مصر کو سختی سے اس غیر انسانی ظالمانہ رسم سے روک دیا۔۔۔اللہ رب العزت کی شان کہ وہ دریا واقعی میں خشک ھونا شروع ھوگیا.. حضرت عمرو ابن العاص رضی اللہ تعالٰی عنہ نے یہ سارا واقعہ حضرت فاروق اعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ کو لکھ بھیجا۔۔۔جواب میں آپ رضی اللہ تعالٰی عنہ نے ...

تحریک صوبہ ھزارہ کا نواز شریف کی ھزارہ آمد پر احتجاج کا اعلان

Image
نوازشریف کو ایبٹ آباد کی دھرتی پر جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دینگے: باباحیدرزمان کی دبنگ انٹری۔